عمران خان کے اردگردسب منتخب لوگ نہیں ،ہم منتخب لوگ ہیں لیکن فارغ بیٹھے ہیں،عامر لیاقت نے دل کی بھڑاس نکال دی

13  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا وزیراعلی وہ ہوگاجوکراچی کیلئے کام کریگا،وزیراعظم عمران خان کے اردگردسب منتخب لوگ نہیں ہیں،ہم منتخب لوگ ہیں اور ہم فارغ بیٹھے ہوئے ہیں،وفاقی کابینہ

میں کوئی آنے والا توضرور ہے لیکن جانیوالاکوئی نہیں ،یہاں تو مردم شناسی صحیح نہیں ہے،مردم شماری کیاصحیح ہوگی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عامرلیاقت نے کہاکہ راولپنڈی اور جی ایچ کیومیں تھوڑا فرق ہے،مولانافضل الرحمن راجہ بازار تک توچلے جائیں گے لیکن جی ایچ کیوتک جانامشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنی راہیں پی ڈی ایم سے جداکرلی ہیں،سندھ اسمبلی میں گزشتہ روزکی وزیراعلی مرادعلی شاہ کی تقریربتاتی ہے کہ انھوں نے اسمبلیوں میں رہناہے،آصف علی زرداری زیرک آدمی ہیں اوراسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلناجانتے ہیں۔عامرلیاقت نے پیش گوئی کی کہ پی ڈی ایم میں مریم نوازکی آوازبھی جلدآنابندہوجائیگی اور صرف فضل الرحمان رہ جائیں گے۔عامرلیاقت نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو وہ ہی کررہے ہیں جوان کے والدکہتے ہیں۔تحریک انصاف سے متعلق عامرلیاقت نے کہاکہ فوادچوہدری جہاں جاتے ہیں وہاں اپناکام ضرورکرتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے اردگردسب منتخب لوگ نہیں ہیں،ہم منتخب لوگ ہیں اور ہم فارغ بیٹھے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…