19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج  ن لیگ  نے شرکت سے متعلق اہم اعلان کر دیا

10  جنوری‬‮  2021

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی۔ اتوار کو طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) سٹی کی تنظیم اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کا اہم تنظیمی اجلاس میں احتجاج میں شرکت کی حکمت عملی طے کرلی ،فارن فنڈنگ کیس میں چھ سال سے التواء کے خلاف اور مقدمے کے جلد فیصلے کے لئے

پی ڈی ایم احتجاج کرے گی ،اجلاس میں پی ڈی ایم کے الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج میں پارٹی کی شرکت کے امور پر مشاورت کی گئی، مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں،پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن احتجاجی مظاہرہ کے سلسلہ میں راولپنڈی سٹی کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ، اجلاس میں حکمتِ عملی کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ احتجاج 19 جنوری کو الیکشن کمیشن پاکستان کے دفتر کے سامنے ہوگا۔جبکہ  پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )راولپنڈی 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں بھرپور شرکت کریگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ابرار نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )راولپنڈی 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی، مسلم لیگ (ن )کی مقامی قیادت کا اجلاس ہوا، مریم نواز کا بھرپور استقبال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے 23فارن فنڈنگ اکاونٹس پر فیصلہ کیوں نہیں ہورہا، اکبر ایس بابر نے نومبر 2014 میں کیس فائل کیا۔ انہوںنے کہاکہ اتنی زیادہ سماعتوں اور احکامات کے باوجود فیصلہ نہیں ہورہا،قانون کو بدترین انداز میں استعمال کیا جارہا ہے،سٹیٹ بنک نے تحریک انصاف کے 23 فارن اکاونٹس بتائے جو ڈیکلیر نہیں کئے گئے۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے انیس کو تاریخی اجتماع کریں گے،اس پوری پارٹی کا صفایا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن انیس سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے،شہادتوں کی تصدیق کی بجائے تاخیری حربے اختیار کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا ہرشعبہ تباہ کردیا گیا ہے،یہ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں،شہدا کے لواحقین سے کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ انسانی بنیادوں پر ان کا دماغی علاج کا مطالبہ کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے یہ تہیس فارن فنڈنگ اکاونٹ غیرقانونی پیسے کیلیے استعمال کیا گیا،الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں سنا رہا، عمران خان الیکشن کمیشن کو اعدادشمار میں ردوبدل کے لیے زور دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری پی ٹی آئی جعلی فارن فنڈنگ سے چلائی گئی،رات کو پورے ملک میں بجلی کے بریک ڈاون کا بھی نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، نواز شریف نے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی،نواز شریف نے پچیس ھزار میگاواٹ بجلی بنائی،نواز شریف عوام کو بجلی دے کر ٹرانسمیٹ کرواکر گئے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی غلطی یہ کہ ان نالائقوں کو عقل کیوں نہیں دی،اڑھائی سال سے ملک میں معیشت کا بریک ڈاون ہے،سلیکٹڈ نالائق خود کہتا ہے میری تیاری نہیں تھی،بوجھ صرف سلیکٹڈ اور سلیکٹرز پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیب صرف فیسز دیکھتی ہے،پارلیمانی بورڈ نے ضمنی انتخابات کیلئے سفارشات تیار کرلی ہیں،تمام پی ڈی ایم جماعتیں ملکر فیصلے کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ گھسی پٹی باتیں کی جارہی ہیں،اقامہ کا الزام لگاکر نواز شریف کو سزا دی گئی،نواز شریف کو الزامات سے ہائیکورٹ نے ضمانت دی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…