سانحہ مچھ ، کراچی میں 20 مقامات پر دھرنا اور احتجاج، آمد و رفت بند،مریضوں کو ہسپتال پہنچانا مشکل ہو گیا

8  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی)بلوچستان کے علاقے مچھ میں کان کنوں کے قتل کے خلاف ہزارہ برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اہلِ تشیع کمیونٹی کا احتجاج جمعرات کوبھی کراچی میں جاری رہا،راستے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ایمبولینسز کو بھی مشکلات کا سامناکرناپڑا۔جمعرات کی صبح تک شہر کے مزید کئی مقامات

پر دھرنا دیا گیا، مجموعی طور پر مرکزی شاہراہوں کو 20 مرکزی مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیاتھا۔ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے مقام پر شیرشاہ سوری روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل بند کر دیا گیا ۔شہر کے مختلف علاقوں کو سہراب گوٹھ کے راستے موٹر وے ایم نائن سے ملانے والی شاہراہِ پاکستان کو عائشہ منزل کے قریب سے دھرنا دے کر بند کیا گیا۔ناظم آباد نمبر 7 اور ناظم آباد نمبر 1 کی چورنگی کے مقامات پر بھی دھرنے دیئے گئے ۔نارتھ کراچی میں پاور ہائوس چورنگی، ایم اے جناح روڈ پر مزارِ قائد کے قریب نمائش چورنگی، گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی، گلشنِ اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے قریب دھرنے دیگرکرشاہراہوں کوبندکردیاگیا۔شارع فیصل پر فلک ناز اپارٹمنٹ کے قریب جبکہ نیشنل ہائی وے پر ملیر 15، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹائون، گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی اور شاہ فیصل کالونی برج پر دھرنے جاری رہے۔سرجانی ٹائون میں خدا کی بستی، گلشنِ اقبال میں مسکن چورنگی، صفورہ چورنگی کے قریب یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ جوہڑ موڑ، کورنگی نمبر ڈھائی اور نیشنل ہائی وے پر اسٹیل ٹاون چورنگی پربھی دھرنا اور احتجاج جاری رہا۔سرجانی ٹائون میں کے ڈی اے فلیٹس کے قریب

بھی احتجاج شروع کر دیا گیا ہے۔شاہراہ پاکستان بھی گزشتہ رات 2 بجے سے بند ہے اورہیوی ٹریفک رات سے کھڑا ہے جس کے بعد ڈرائیورزاور کلینر سب پریشان ہیں۔ عائشہ منزل امام بارگاہ کے باہر دھرناگزشتہ رات 10 بجے شروع ہوا تھا جو جمعرات کو بھی جاری رہا۔کریم آباد سے عائشہ منزل جانے والا ٹریفک کے لیے ٹریک بند ہے۔راستے بند ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ایمبولینسز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض کہتے

ہیں کہ مظاہرین احتجاج کے دوران ایمبولینسز کو راستہ دیں تاکہ وقت پراسپتال پہنچ سکیں۔ایک اطلاع کے مطابق موٹر وے ایم نائن جمالی پل کے قریب بھی احتجاج کیا گیا مگر ترجمان موٹر وے کے مطابق موٹر وے ایم نائن گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کلیئر ہے، ایم نائن موٹر وے پر کسی مقام پر احتجاج ہو رہا ہے اور نہ ہی کہیں ٹریفک بند ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کنٹرول کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ منزلِ مقصود پر پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…