ٹرمپ نے بغاوت کردی جوبائیڈن کی مظاہرین سے بڑ ی اپیل

7  جنوری‬‮  2021

واشنگٹن ( آن لائن )امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکی ایوان نمائندگان کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے والے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بغاوت کا مرتکب قررا دیا۔ سینیٹ کی جانب سے ممکنہ طور پر توثیق کے بعد بائیڈن نے

ایک ایسی تقریر کا ارادہ کیا تھا جس میں انہیں اس بارے میں بات کرنا تھی کہ معیشت کی بحالی کیسے کی جائے گی اور کورونا وائرس سے متاثرہ چھوٹے کاروباری مالکان کو مالی ریلیف فراہم کیا جاسکے لیکن ان کے کچھ بولنے سے قبل ہی مظاہرین کیپٹل کی عمارت میں گھس کر سینیٹ کی منزل تک پہنچ گئے۔بائیڈن نے کہا کہ جدید جمہوری دور میں ہمیں ایسی چیز دیکھنے کو نہیں ملی اور ہماری جمہوریت کو ایک بے مثال حملے کا سامنا ہے اور افراتفری اور یہ پرتشدد واقعات قانون کی حکمرانی پر حملہ ہیں۔حملے کے بعد کیپیٹل ہل کی عمارت کو مقفل کردیا گیا تھا اور نائب صدر مائیک پینس اور قانون سازوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے بعد پولیس مظاہرین کے سامنے سینہ سپر ہو گئی، نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کردیئے گئے تھے اور شام کے فورا بعد ہی شہر بھر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر 50 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔شہر بھر میں کرفیو کے نفاذ کی وجہ یہ ہے کہ افرا تفری پھیلانے

والوں نے کئی گھنٹوں تک کانگریس کی نشست پر قبضہ کیے رکھا۔امریکا کے منتخب صدر نے پرتشدد ہجوم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیچھے ہٹیں اور جمہوریت کو آگے بڑھنے دیں۔اپنے 10 منٹ کے خطاب میں بائیڈن نے مظاہرین کو پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بے انتہا

تقسیم ملک اب بھی ایک ہو سکتا ہے، انہوں نے میں تمام امریکیوں اور ان لوگوں کا بھی صدر ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں کیا۔لیکن بائیڈن نے موجودہ صورتحال پر غم اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہرگز مہذب رویہ نہیں بلکہ افراتفری ہے۔بائیڈن نے ٹرمپ پر

غداری کا الزام تو عائد نہیں کیا لیکن کہا کہ وہ جو کچھ ہوا وہ بغاوت کے ضمرے میں آتا ہے۔بائیڈن نے کہا کہ صدر کے الفاظ اہمیت رکھتے ہیں ، چاہے وہ صدر کتنا ہی اچھا یا برا ہو، ایک صدر کے اچھے الفاظ متاثر کر سکتے ہیں اور برے الفاظ تشدد پر اکسا سکتے ہیں۔بائیڈن نے ٹرمپ

سے مطالبہ کیا کہ وہ اب قومی ٹیلی وژن پر جائیں، وہ اپنے حلف کی تکمیل اور آئین کا دفاع کریں اور اس محاصرے کو ختم کرنے کا مطالبہ کریں۔بجائے اس کے ٹرمپ نے بدامنی کے اعلان کے گھنٹوں بعد ایک ویڈیو جاری کیا جس میں مظاہرین کو مظاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ مجھے

آپ کے درد کا پتہ ہے، میں آپ کے زخموں کو جانتا ہوں لیکن آپ کو ابھی گھر جانا چاہیے۔بائیڈن نے پہلے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنا امریکی جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوگا البتہ انہوں نے مستقبل میں ٹرمپ کے سبکدوش ہونے کے بعد ان کے خلاف تحقیقات کا عندیہ دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…