مری میں شدید برفباری، ہزاروں سیاح پھنس گئے

5  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ملک کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ ملکہ کوہسار نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے ۔ شدید برفباری کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئی ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مری میں سنی بینک سے کلڈنہ تک سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں جس کے باعث 3گھنٹے سے برف میں پھنسے سیاحوں کی مشکلات بڑ ھ گئیں ہیں ۔

برف باری میں پھنسے ہوئے سیاحوں نے متعلقہ حکام سے سڑک کلیئر کرانے کی اپیل کردی ہے۔برف باری کی وجہ سے گلیات اور مانسہرہ کے پہاڑ بھی برف میں ڈھک گئے ہیں ۔ مانسہرہ میں برفباری کے بعدسردی کی شدت میں چارگنا اضافہ ہو گیا ہے ، برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں نے شوگران، کونش ویلی اور سرن ویلی میں ڈھیرے ڈال دیے ہیں۔ فیملیز برفباری کے خوبصورت اور دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ایبٹ آباد، ایوبیہ، چھانگلہ گلی، نتھیا گلی، اور ٹھنڈیانی میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب منگل کے روز اسلام آباد،بالائی /وسطی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری اور بعض مقامات پر ژالہ باری، اس دوران شمال مشرقی پنجاب،خطۂ پوٹھو ہار اور کشمیر میں موسلادھار بارش کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔مری اورگلیات میں برفباری بھی متوقع جبکہ منگل کو موسلادھار بارش کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ جس سے شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں بادل چھائے رہنے اور وقفہ وقفہ سے بوندا باندی جاری رہنے کے باعث شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ شہر میں کہیں بوندا باندی اور کہیں تیز بارش کی وجہ سے لیسکو کے 60 سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں پاور سپلائی گھنٹوں معطل رہی۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر رہیں۔ تاہم لیسکو کی فیلڈ ٹیموں نے بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…