’’میں آپ کی منتظر ہوں‘‘‎ صباقمر کو روزانہ گلدستے اور تحائف بھیجنے والے اپنے نامعلوم مداح کی تلاش

5  جنوری‬‮  2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی نامور اداکارہ صباء قمر نےروزانہ انہیں پھول بھیجنے والے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ۔ اس حوالے سے معروف اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں خوبصورت گلدستوں کی تصاویر شیئر کیں ۔ انہوں نے نے اس روزانہ پھول بھیجنے والے نامعلوم شخص کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب اداکارہ صباء قمر نے پھول بھیجنے

والے نامعلوم مداح کی تلاش شروع کر دی ہے اور پھول بھیجنے والے کے نام انسٹا اسٹوری پر پیغام دیا ہے کہ میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں۔اداکارہ نے پھولوں کی تصویر کے ساتھ نامعلوم مداح کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میں آپ سے بات کرنا چاہتی ہوں، آپ مجھ سے اپنے اُن مکالموں کے ساتھ رابطہ کریں جو آپ روزانہ پھولوں کے ساتھ تحریر کرتے ہیں‘۔صبا قمر نے مزید لکھا کہ یہ تحفے قبول کرنا میرے لیے بہت زیادہ ہے، میں انہیں آپ کو واپس بھیجنا چاہتی ہوں تو چلیں بات کرتے ہیں‘۔اداکارہ نے پیغام کے آخر میں لکھا کہ میں آپ کی منتظر ہوں۔دوسری جانب پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کچھ عرصے قبل ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہے۔ انھوں نے اپنا ایک شو بھی شروع کیا ہے۔شو کی یوں تو اب تک صرف دو قسطیں جاری ہوئی ہیں، لیکن انھیں مجموعی طور پر دو لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جبکہ ان کے چینل کے سبسکرائبر بھی تقریباً 50 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔اپنے تازہ ترین شو میں صباء قمر نے اپنی نجی زندگی کے حالات کا ذکر کیا اور ایک شخص کے ساتھ تعلق کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ آٹھ سال گزارنے کے بعد بھائی کو احساس ہوا کہ شادی تو اپنے خاندان کی لڑکی سے کریں گے۔ اپنے ہی خاندان کی لڑکی کی منگنی تڑوا کر بھائی نے شادی کر لی۔ پھر اتنی بھی ہمت نہیں تھی کہ مجھے کال کر کے کہتے کہ شادی کر لی ہے، وہ بھی فیس بک سٹیٹس سے پتا چلا۔‘صباء قمر کے مداحوں نے انھیں بے باک انداز میں ایسے نجی اور حساس موضوع پر بات کرنے پر سراہا

مگر ساتھ ہی کچھ لوگوں نے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔یوٹیوب پر پوسٹ کیے گئے اس شو میں جب صباء سے اُن سے ڈیٹنگ کے بارے میں میزبان سوال کرتا ہے تو اُن کا جواب جو صباء قمر کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی شیئر کیا گیا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا۔صباء قمر نے ویڈیو میں کہا کہ ’بچپن ہی سے ہم لڑکیوں کو سکھایا جاتا ہے کہ مر جانا لیکن زندگی میں جو سب سے پہلا مرد آئے ساری زندگی اُس کے

ساتھ گزار دینا۔ اسی ایک جملے نے میری زندگی کے آٹھ سال برباد کردیے۔‘صباء قمر نے اپنی زندگی میں آنے والے اس شخص کے بارے میں مزید یہ بھی کہا کہ ’جھوٹ بولنا، بدتمیزی کرنا، مارنا اور بعد میں معافی مانگنا اُن کی عادت میں شامل تھا۔ میرے لیے شادی اور کمٹمنٹ ایک جیسا تھا۔ میں نے یہی سوچ کر زندگی کے آٹھ سال ضائع کر دیے کہ ٹھیک ہوجائے گا۔‘پینتالیس سیکنڈ کی اس وڈیو میں صباء قمر نے

بتایا کہ اس شخص نے ’خاندان کی لڑکی سے شادی تو کر لی لیکن دل و دماغ میں تو میں تھی اپنی ہی بیوی کے ساتھ کوچیکو کوچیکو کرتے میرا نام لے لیا وہ دن تھا اور یہ چھتر کھا رہے ہیں۔‘ٹوئٹر پر ایک صارف اسامہ نے یہی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’صباء قمر نے پہلی بار کھلے طور پر اور دو ٹوک انداز میں بتایا کہ کس طرح انھوں نے آٹھ سال تک ایک استحصال رشتے میں تکلیف برداشت کی۔‘

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…