نئے سال کے پہلے روز کے موسم کاکم سے کم درجہ حرارت کا 12 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

1  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں سال نو کا آغاز شدید سردی سے ہو، سردی کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔شہرقائد میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔جمعہ کو کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہوائوں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا

جمعہ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2011 اور 2020 میں جنوری میں درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیاتھا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔یہ سرد ہوائیں اتوار تک چلتی رہیں گی۔دوسری جانب آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے مید ا نی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلو چستان ،شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سردرہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…