پی سی بی نے شعیب اختر کو 70 لاکھ روپے واپس کردیئے

9  جولائی  2015

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ فاسٹ باولر شعیب اختر کے 70 لاکھ روپے واپس کردیئے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے معتبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ رقم 2009 میں جنوری اور نومبر کے دوران شعیب کی آمدنی میں سے کاٹی گئی تھی۔ شعیب پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔شعیب کی سالانہ آمدنی میں سینٹرل کانٹریکٹ کی رقم، میچ فیس اور جیتنے پر بونس شامل تھا۔پی سی بی کے ایک افسر کے مطابق ایک ملاقات کے دوران ایگزیکیٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور شعیب کے درمیان یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرلیا گیا۔اس اجلاس میں پی سی بی کے دیگر کئی اہم افسران بھی شریک تھے جو قذافی اسٹیڈیم میں ہوئی۔افسر کے مطابق مسئلہ اب ختم ہوچکا ہے اور شعیب اس ملاقات کے نتیجے سے خوش ہیں۔ایک ٹریبونل نے 2007 کے عالمی کپ سے قبل ساتھی کھلاڑی محمد آصف کو بلے سے مارنے کے جرم میں شعیب اختر پر 18 ماہ کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا تھا۔شعیب نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جس پر عدالت نے رواں سال فروری میں پابندی اور جرمانہ ختم کرتے ہوئے پی سی بی کو رقم ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…