ملک میں 5 ماہ کے دوران کورونا سے ایک ہی روز میں ریکارڈاموات،ہسپتال میتوں سے بھر گئے، گھروں میں کہرام

8  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 89 اموات سامنے آگئی، مزید 2885 کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں کورونا کے 33610 ٹیسٹ کیے گئے جن 2885 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے ریکارڈ 89 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8.4 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں 5 ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔اس سے قبل 8 جولائی کو ملک میں کورونا سے 83 اموات ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8487 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 23179 تک جا پہنچے ہیں، فعال کیسز کی تعداد 44218 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13932 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 370474 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 186212 ہوگئی ہے، 3060 افراد اب تک انتقال

کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 124191 ہے اور 3218 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17501 اور ہلاکتیں 169 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50078 اور 1419 ہلاکتیں

ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 7390 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 182 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4746 اور 98 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33061 ہے اور اب تک 341 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…