طوفانی بارش نے راولپنڈی میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

7  جولائی  2015

اسلام آباد(نیو زڈیسک)راولپنڈی میں صبح سے جاری موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوا ہے جس کے باعث نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ شدید بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچ گئی ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں بارش کے بعد ہونے والی تباہی کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ پانی کی نکاسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…