والدین کے جھگڑے اورتشدد بچوں میں آدھے سرکے درد کے امکانات بڑھا دیتے ہیں، ماہرین

4  ستمبر‬‮  2015

اوٹاوا(نیوزڈیسک ) ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کے درمیان جھگڑوں اورجسمانی تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں میں مائیگرین یا آدھے سردرد کی بیماری کے امکانات دوسرے لوگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔
آن لائن جریدے ہیڈیک جنرل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے منسلک ماہرین نے 18 برس سے زائد عمر کے 23 ہزار افراد کے روزمرہ معمولات اوران کی بیماریوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ان میں 12 ہزار638 خواتین اور10 ہزار 358 مرد شامل تھے۔ ماہرین نے ان تمام افراد کی بیماریوں کا ان کی عمر، معاشی حالت، انہیں درپیش ذہنی تنا و بے چینی اور بچپن میں جسمانی تشدد کے ریکارڈ سے موازنہ کیا۔
تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ایسے مرد جنہیں بچپن میں والدین کے جھگڑوں کا سامنا رہا ان میں دیگرلوگوں کے مقابلے میں مائیگرین کا مرض 3 گنا سے بھی زیادہ جب کہ خواتین میں 3 گنا سے کچھ کم دیکھا گیا۔ تحقیقی رہورٹ کی مصنف ڈاکٹرسارا برینن اسٹوہل کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران انہوں نے لوگوں میں انفرادی طورپرتشدد کی کئی ایسی اقسام دیکھی جن کا انہوں نے بچپن میں سامنا کیا تھا۔ ان تمام اقسام کے جسمانی اورذہنی تشدد سے مائگرین کے امکانات بڑھتے ہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…