مزید 61افراد کورونا وائرس کے باعث چل بسے ،3359نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار 848تک جا پہنچی

9  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 61افراد کورونا وائرس کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4983ہوگئی ، 3359نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ چالیس ہزار 848تک جا پہنچی ۔

جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 61 اموات ہوئیں اور اس طرح کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4ہزار983 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3359 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں مجموعی اموات 2 لاکھ 40 ہزار848ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 1637 اور پنجاب میں 1955 اموات ہوچکیں ، خیبرپختونخوامیں 1054 اوراسلام آبادمیں 142 اموات ہوگئیں ،بلوچستان 124 اورگلگت بلتستان 31 اموات ہوئیں، آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 40 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ،ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1لاکھ 45 ہزار 311ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ایکٹو کیسزکی تعداد 90 ہزار554 ہے ،آئیسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر آج سے فعال کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال ریکارڈ 40 دنوں میں مکمل کیا گیا،ہسپتال میں 250 بیڈز کی سہولت موجود ہے،ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلیے 1568 وینٹی لیٹر دستیاب ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…