جولائی ، اگست میں افریقہ سے پاکستان کو ٹڈی دل کے حملوں کی نئی لہر کا  خدشہ ، اانتباہ جاری

29  مئی‬‮  2020

لاہور( این این آئی )ناگہانی آفات سے نمٹنے کا انتظامی ادارہ ٹڈی دل کے حملوں سے متاثرہ علاقوں میں سپرے کیلئے 15جہازوں کے حصول سے متعلق تمام ممکنہ کوششیں کر رہا ہے تاکہ ملک میں زرعی فصلوں کو ٹڈی دل سے ہونے والے مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ایک انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پودوں اور فصلوں کے تحفظ کے

ادارے کی موثر بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہازوں کی خریداری کیلئے متعلقہ حکام نے منظوری دی ہے تاکہ ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں کیڑے مار ادویات کے سپرے کا عمل شروع کیا جا سکے۔ایک سوال پرناگہانی آفات سے نمٹنے کے انتظامی ادارے کے چیئرمین نے ٹڈی دل کے خطرے سے فصلوں کے تحفظ کیلئے پنجاب بلوچستان اور سندھ حکومتوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست میں افریقہ سے پاکستان کو ٹڈی دل کے حملوں کی نئی لہر کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…