بھارت میں پاکستان سے متعلق مثبت حوالہ دینے پر خاتون ٹیچر معطل ٹیچر شاداب خانم نے غلطی کا احساس ہونے پر معافی نامہ پوسٹ کر دیا سکول حکام کو تسلی نہ ہوئی،انتہائی قدم اٹھا لیا

27  مئی‬‮  2020

اتر پردیش (آن لائن)بھارت کی ریاست اترپردیش میں نجی سکول کی خاتون ٹیچر کو پاکستان سے متعلق مثبت حوالہ دینے پر معطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع گورکھپور کے ایک نجی سکول کی خاتون استاد کو اس وقت انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا

جب وہ کورونا وائرس کی وجہ سے کلاس چہارم کے بچوں کو انگریزی مضمون پر آن لائن گرائمر پڑھارہی تھیں۔30 سالہ شاداب خانم بچوں کو ’اسم‘ سمجھانے کی کوشش کررہی تھیں کہ اس دوران ان سے واٹس ایپ گروپ میں ’پاکستان نواز‘ جملہ شیئر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق سکول حکام نے شاداب خانم کو ’پاکستان نواز‘ جملہ شیئر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرکے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کرلیا۔علاوہ ازیں اسکول حکام نے مذکورہ معاملے اور اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات گورکھپور ضلعی انتظامیہ کو ارسال کردیں۔دوسری جانب شاداب خانم نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ سے متنازع جملے کو کاپی کیا اور اچھی طرح پڑھے بغیر واٹس ایپ گروپ میں شیئر کردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلطی تھی اور اپنی غلطی کا احساس ہونے کے فوراً بعد معافی نامہ پوسٹ کیا۔اس ضمن میں شاداب خانم کے شوہر محمد ہاشم نے کہا کہ ان کی اہلیہ شاداب خانم کی طبیعت ’ٹھیک نہیں ہے،آن لائن کلاس کا پہلا دن تھا اور شاداب خانم انٹرنیٹ سے متعلق زیادہ واقف نہیں ہے۔دوسری جانب سکول کے منیجر جی پی سنگھ نے بتایا کہ شاداب خانم کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…