لاک ڈائون میں نرمی کب اور کیسے کی جائیگی؟  وزیر اعظم عمران خان حکومتی حکمت عملی سامنے لے آئے

4  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں نہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کریں بلکہ عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ترغیب دیں تاکہ جہاں ہر طبقے کو ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے وہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکا جا سکے۔

زمینی حقائق خصوصاً ملکی معاشی حالات اور عام آدمی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی تاہم ہر شعبے کے لئے حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس او پیز تیار کیے جا چکے ہیں جن پر عمل درآمد کرانے کے لئے عوامی نمائندگان متحرک کردار ادا کریں۔ اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود مجموعی طور 1.25کھرب روپے کے معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سوا ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بارہ ہزار روپے کی فراہمی کا عمل نہایت شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مزدوروں اور ورکرز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھی ایک خصوصی پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منتخب عوامی نمائندگان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے حلقے میں تمام مستحقین حکومت کی جانب سے دیے جانے والے ریلیف پیکیج سے با آسانی مستفید ہوسکیں۔ وزیرِ اعظم نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ امر نہایت حوصلہ افزا ہے کہ کورونا کی مشکل صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں معاونت کے لئے ملک کے طول و ارض میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے نہایت جوش و خروش سے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس لاکھ رضاکاروں پرمشتمل کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو برؤے کار لانے کے لئے ٹی او آرز تیار کیے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار یہ ٹائیگر فورس نہ صرف عوام کو ریلیف کی فراہمی میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرے گی بلکہ عوامی مقامات پر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد میں معاونت، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کے اسٹاک کی صورتحال کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ رکھنے جیسی اہم سرگرمیاں سر انجام دے گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں سیالکوٹ میں ایک پائلٹ پراجیکٹ کیا جا چکا ہے جس کو بنیاد بنا کر ٹائیگر فورس کا بھرپور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورنا وائرس کی صورتحال اور روک تھام کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…