تھوڑی دیر کے لئے ذہنی طور پر عمران صاحب  کو ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا، ن لیگ برس پڑی 

14  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ملک میں کورونا کے معاملے پہ قومی یکجہتی ،

اتحاد اور وفاق کی اکائیوں کو ساتھ رکھنے کی ذمہ داری صرف اور صرف وزیراعظم کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے وزراء کے ذریعے میڈیا پر دوسرے پارٹی رہنماؤں اور جماعتوں کو چور کہنے اور گالیاں دینے سے قومی یکجہتی قائم نہیں ہو سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے ذہنی طور پر عمران صاحب کو ملک کا وزیراعظم بننا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ ملک اِس وقت عمران صاحب کی طرف دیکھ رہا ہے ،لاک ڈاؤن کی ساتھ صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر متبادل معاشی اور ریلیف حکمتِ عملی دینا ہو گی ،کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے ملک کو اِس وقت قومی یکجہتی ، اتحاد اور ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ساری توجہ اِس وقت ڈاکٹرز، طبی عملے کی حفاظت ، مزدور ، دہاڑی دار اور غریب طبقہ کی طرف ہونا چاہیے،اس وقت ایک وڑن، واضح سوچ اور پورے پاکستان کے لئے ایک حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…