کم عمر مداح کے تعریفی پیغام نے بابر اعظم کا دل جیت لیا

3  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ نو عمر آسکر نے ایک پیار بھرا پیغام لکھ کر بابر اعظم سے محبت کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔5 سالہ آسکر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس نے صارفین کا دل تو جیتا ہی ساتھ ہی بابر اعظم کا دل بھی موہ لیا۔انگلش کائونٹی سمرسیٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکائونٹ سے آسکر کے

ہاتھ سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا گیا جس میں آسکر کی وہ تصویر بھی چسپاں تھی جس میں بابر اعظم نے اپنے نوعمر مداح کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔بابر اعظم کے نوعمر مداح نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اْن کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ 25 سال کے ہیں۔آسکر نے لکھا کہ وہ پچھلے سال پائوں کے آپریشن کے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملے تھے، انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم انتہائی ملنساری سے ملے۔بار اعظم کی تعریف کرتے ہوئے نوعمر مداح کا کہنا تھا کہ وہ T20 کے بہترین کھلاڑی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھے شاٹس کھیلتے ہیں۔بابر اعظم نے اس خوبصورت پیغام کا جواب دیتے ہوئے آسکر کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم نے نوعمر مداح کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ دل لگا کر پڑھائی کرے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم رواں سال بھی انگلش کائونٹی سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے، اسٹار بیٹسمین پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل سمر سیٹ کی جانب سے ٹی ٹوینٹی اور فور ڈے میچز کھیلیں گے۔سمر سیٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بابر اعظم ایک بار پھر سمرسیٹ کائونٹی کیلئے ایکشن میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…