کورونا وائرس کیخلاف جنگ، پاکستان کی مدد کیلئے سعودی عرب اور جاپان بھی میدان میں آگیا، امدادی سامان سمیت بڑی رقم پاکستان کے حوالے کر دی گئی

1  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کیخلاف پاکستان کی جنگ میں مدد کیلئے سعودی عرب بھی میدان میں آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے سعود ی عرب نے سرجیکل ماسک، سیفٹی کٹس ، تشخیص کٹس سمیت دیگر طبی حالات پاکستان کے حوالے کر دیئے ۔ امدای سامان میں 500سرجیکل ماسک کے باکس، 500سینٹی ٹائزر ، 1500 سیفٹی کٹس، 350 تشخیصی کٹس ،

سرجیکل گلوز کے 550 باکس سمیت دیگر سامان شامل ہے ۔ طبی آلات کا سامان سعود ی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کے حوالے کیا ۔ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ اور مثالی تعلقات ہیں ۔ دوسری جانب جاپانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاپان پاکستان کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر دے گا۔سفارت خانہ جاپان کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان کو مالی اعانت میں سے 16لاکھ 20 ہزار  ڈالر  یونیسیف کےذریعے دےگا، جبکہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کےذریعے فراہم کیے جائیں گے۔سفارتخانہ جاپان کا کہنا ہےکہ یہ رقوم حکومت پاکستان کو کورونا وائرس متاثرین کے لئے دی جائیں گی۔جاپانی سفارتخا نے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان یہ رقم کوروناوائرس متاثرین کوٹریک کرنےاور علاج پر خرچ   کرے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…