کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی دوا مل گئی،کرونا وائرس سے متاثرہ 699 مریضوں کا کامیاب علاج کر لیاگیا،ڈاکٹر نے دنیا کو خوشخبری سنا دی

30  مارچ‬‮  2020

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے دوا تیار کر لی گئی، امریکی ڈاکٹر ولادیمیر زیلینکو نے کرونا سے متاثرہ 699 مریضوں کا کامیاب علاج کر لیا۔ نیو یارک میں بورڈ سے تصدیق شدہ فیملی پریکٹیشنر ڈاکٹر ولادیمیر زیلینکو نے کروناوائرس سے متاثرہ سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا۔

امریکی ڈاکٹر نے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ہائیڈروکسائکلوروکین کو ایزیتومائکسن (زی-پاک)اور زنک سلفیٹ کے ساتھ ملا کر دیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ دوائی دینے کے بعد مریضوں میں چار سے چھ گھنٹے کے سانس کے مسئلے میں بہتری آنے کی علامات سامنے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوا کے ساتھ نیو یارک میں 699 متاثرہ مریضوں کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر نے انٹرویو کے دوران اپنے تجربات شیئر کئے اور کہا کہ اس نے جن 699 مریضوں کا علاج کیا ان میں سے کسی کی بھی نہ توطبیعت خراب ہوئی نہ ہی ان میں سے کسی کی موت ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ ابھی چار مریض زیر علاج ہیں۔ امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس دوائی پر 20 امریکی ڈالر خرچ آتا ہے اور مریض پانچ دن میں سو فیصد صحت یاب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے علاج کے دوران کسی کی موت نہ ہونے کو اپنی کامیابی قرار دیا۔ امریکی ڈاکٹر نے اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی صدر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو بھی یہی دوا لینے کی نصیحت کریں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطالعے نے بھی ڈاکٹر کے کچھ نتائج کی تصدیق ہے۔ اس مطالعہ سے پتہ چلا کہ وہ بچے جنہیں سانس لینے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ڈاکٹر کی دوائی سے ان کی سانس کی نالی کے انفیکشن ٹھیک ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…