دنیا اپنے خاتمے کی طرف گامزن ،وہ دن قریب ہیں جب ’’مسیحا‘‘ زمین پر اترے گا اور یہودی برادری کی حالت زار کو دور کرے گا،کرونا وائرس پر اسرائيلی وزیر صحت کا بیان سب کی توجہ کامرکز بن گیا

26  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹزمان  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا بحران اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دنیا اپنے خاتمے کی طرف گامزن ہے اور وہ دن قریب ہیں جب ’’مسیحا‘‘ زمین پر اترے گا اور یہودی برادری کی حالت زار کو دور کرے گا۔

اپنے ایک انٹرویو ميں یعقوب لٹزمان نے مزيد کہا، ہم دعا اور امید کر رہے ہیں کہ مسیحا فسح (جو یہودیوں کا آمد بہارکا تہوار ہے) کے موقع پر پہنچے گا، جو ہماری نجات کا وقت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مسیحا آئے گااور جس طرح خدا ہمیں مصر سے نکال لایا تھا اسی طرح ہم و باہر لے آئے گا۔ یعقوب لٹزمان کا مزيد کہنا تھا،جلد ہی ہم آزادی کے ساتھ نکلیں گے اور مسیحا ہميں دنیا کے ديگر تمام پریشانیوں سے نجات دلائے گا لٹزمان، جو الٹرا آرتھوڈوکس یونائیٹڈ تورہ یہودی پارٹی کے سربراہ ہيں، اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو حکومت کے ایک اہم رکن مانے جاتے ہيں۔اسرائیل کے وزیر صحت یعقوب لٹزمان، جو ایک سخت گير موقف رکھنے والے قدامت پسندسیاستدان ہیں، کے اس بیان نے قوم کے ترقی پسند حلقوں ميں تحفظات پيدا کر ديے ہيں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے يہ سوال اٹھايا جا رہا ہے کہ آيا گہری مذہبی جڑيں رکھنے اور قدامت پسندمذہبی نظريات کے حامل شخص کو اس طرح کے نازک مرحلے میں وزارت صحت کی سربراہی کرناچاہيےيہودی عقیدے کے مطابق، مسیحا داؤدی نسل سے تعلق رکھنے والا مستقبل کا یہودی بادشاہ ہو گاجو اسرائیل کو کسی بڑی تباہی سے بچائے گا۔ یہودی عقيدے کے تحت يہ مسیحاایک نجات دہندہہے جو اختتام پر ظاہر ہو گا اور خدا کی بادشاہی میں داخل ہوگا۔ یہودیوں کا ماننا ہے کہ مسیحاکی آمد قیامت سے پہلے ہی دنیا کو آخری مرحلے کی طرف لے جائے گی۔واضح رہے کہ عبرانی کيلنڈر کے مطابق آمد بہار کا تہوار فسح اس سال آٹھ اپريل سے سولہ اپريل تک جاری رہے گا۔فسح کا تہوار یہودیوں کے کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ یوں تو بہت سیمختلف روایات اس تہوار سے منسوب ہیں اور یہ یہودیوں کے ليے غير معمولی اہمیت کا حامل ہے تاہم اس کا نام دسویں صدی سے چلا آرہا ہے اور یہ واقعہ عبرانی بائبل میں ملتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…