حکومت جادو پر چل رہی ہے اور اس جادو کا توڑ کیا ہے؟ آرمی چیف سے ملاقات، بلاول بھٹو آخر بول ہی پڑے

19  فروری‬‮  2020

لاہور، اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت جادو پر چل رہی ہے اور اس جادو کا توڑ عوام ہے، کراچی اور گجرات کے عوام بھی حکومت سے خوش نہیں، آرمی چیف سے کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہوا،آرمی ایکٹ میں ترامیم کسی کے کہنے پر واپس نہیں لیں،ہم سلیکٹڈ وزیر اعظم کو نہیں مانتے، سازش جمہوری بھی ہوتی ہے، کسی بھی غیر جمہوری سازش میں شامل نہیں ہونگے،

اپوزیشن کیلئے مشکل کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سیاست کرے، شہباز شریف کی غیر موجودگی میں اس کردار کی کمی محسوس ہو رہی ہے، اپوزیشن کے درمیان ماضی میں جو بہتر رابطہ رہا وہ اس طرح نہیں رہا، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے لیکن ایک ہاتھ غائب ہے، ہم حکومت کو صرف آئینی طریقہ کار سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کا روز مصروف گذارا۔بلاول ہاؤس میں پنجاب اور لاہور کی تنظیم کے عہدیداروں قمرزمان کائرہ، چودھری منظور احمد،، سید حسن مرتضی، چودھری اسلم گل ملک عثمان، ثمینہ خالد گھرکی عزیزالرحمان چن، اسرار بٹ نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے سنیئر اینکر پرسنز سے ملاقات کے علاوہ سندر سلطانکے میں پی پی راہنما جمیل احمد منج سے ان کی والدہ کے انتقال پر جاکرتعزیت کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کاپریس کانفرنس اور مختلف موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا کی تحریک میں پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ ہیں لیکن احتجاجی طریقہ کار پر سوچ مختلف ہے۔مہنگائی بڑھے گی تو عمران خان کو برا بھلا کہا جائیگا ساتھ مقتدر حلقوں پر بھی آنچ آئیگی، مقتدر حلقوں سے کوئی رابطہ نہیں لیکن تمام اداروں کو سمجھنا پڑے گا کہ حالات کس قدر دگر گوں ہو چکے مگران کے پیار کا انداز بڑا عجیب ہے، میں نے سنا کہ ملکی خفیہ ادارے مہنگائی بڑھنے کا کھوج لگائیں گے۔ ہم عوام کے مسائل پر بات کرتے ہیں حکومت جواب نہیں دیتی، پنجاب آ کر پارٹی ورکرز اور دانشوروں سے مشورہ کر رہا ہوں کہ کیسے سرکار کی چھٹی کی جائے،

مانتا ہوں کہ سندھ کے حوالے سے ہماری کارکردگی خراب بتائی جاتی ہے، حکومت کا ادارہ شماریات کہہ رہا ہے کہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں بڑھی، ایف بی آر کہہ رہا ہے کہ ٹیکس کا ہدف پورا نہیں ہو رہا، ٹیکس کا ہدف پورا نہیں ہو گا تو مزید مہنگائی ہو گی، حکومت ہر بات پر کردار کشی پر اتر آتی ہے، بیروزگاری اور غربت کا طوفان ہے، حکومت اپنی کارکردگی کے بارے میں بات کرنے کو تیار نہیں، سٹیٹ بینک کہہ رہا ہے کہ کبھی اتنے قرضے نہیں لئے گئے، پی ٹی آئی،آئی ایم ایف ڈیل عوام دشمن ثابت ہوئی، لوگوں کیلئے گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے، یہ نالائق حکومت ہے، غریب عوام کا معاشی قتل ہو رہا ہے، وزراء کہتے ہیں آئی ایم ایف بہت خوش ہے، وزراء عوام سے بھی پوچھیں کہ حکومت معیشت کیسی چلائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…