فیصل واوڈا نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی سیاسی سرگرمیوں کے پیچھے آرمی کا ہاتھ ہے،فوجی بوٹ شو میں لانے پر فیصل واوڈا کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو بنائیں، عدالت نے حکم جاری کر دیا

31  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) سیشن جج نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر میٹھادر تھانے کو حکم دیا ہے کہ فوجی بوٹ ٹی وی شو میں لانے پر پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ بنتا ہے تو ایف آئی آر درج کی جائے۔

پیپلزپارٹی رہنما قادرمندوخیل ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو ایس پی ساوتھ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اندراج مقدمہ کے لیے رابط نہیں کیا۔عدالت نے میٹھا در تھانے کے ایس ایچ او کو حکم دیا کہ درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرے اور اگر بیان کے بعد مقدمہ بنتا ہے تو درج کیا جائے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے 14 جنوری کو نجی ٹی وی چینل کے شو میں سینٹر جاوید عباسی کے خلاف غیر پارلیمانی گفتگو کی اور شو کے دوران بوٹ بھی اٹھا کر ٹیبل پر رکھا دیا۔پیپلزپارٹی رہنما نے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ دینے پر پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگائے۔ فیصل واوڈا نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی سیاسی سرگرمیوں کے پیچھے آرمی کا ہاتھ ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں ووٹ اپوزیشن نے دباؤ پر دیا ہے۔ فیصل واوڈا نے پیمرا رولز کی خلاف ورزی کی اور آرمی کا تقدس پامال کیا ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے اور فیصل واوڈا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کے خلاف این اے 249 سے جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…