ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت

21  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،برطانوی گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج شاہ رخ ارجمند نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی،3سے 7فروری تک روزانہ کی بنیاد پر گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

‘ایف ائی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 17فروری کی بجائے 3فروری کو بیان قلمبند کیا جائے۔ عدالت نے برطانوی گواہوں کے بیان قلمبند کروانے کے لیے 17فروری کی تاریخ مقرر کی تھی گذشتہ سماعت کے دوران لندن پولیس کے چیف انوسٹی گیشن افسرسٹیورڈگرین وے کی سربراہی میں3رکنی ٹیم نے عدالت پیشی کے دوران سربراہ غیرملکی تفتیشی ٹیم نے آلہ قتل، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ایک اینٹ،2 تیز دھارچاکو،وقعہ کا نقشہ، تصاویر، فنگرپرنٹس کا ریکارڈ، واقعہ کی ویڈیو، گواہوں کے بیانات کا ریکارڈ اوردیگر شواہد عدالت میں جمع کروائے تھے اس کے علاوہ نامزد ملزم محسن علی کے برطانیہ پہنچنے سے متعلق دستاویزات کے علاوہ ای میلزاور اس کا تعلیمی ریکارڈ اوردوران تعلیم حاضریوں کا ریکارڈ بھی عدالت پیش کیاگیا تھا ‘بارکلے بنک کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی دی گئیں،شواہد کے اصل ریکارڈ کا عدالت نے جائزہ لیااور اس کی نقول کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے اس کی کاپیاں صفائی کے وکلا کو بھی دی گئیں تھی ۔‎



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…