باتوں سے کام نہیں چلے گا۔۔۔ن لیگ نے چیئرمین نیب کے سامنے ایسا مطالبہ کردیا کہ جاوید اقبال بھی مشکل میں پھنس گئے

25  دسمبر‬‮  2019

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسیحی عوام کے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ملک بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے

چیئرمین نیب سے درخواست کی ہے کہ موجودہ حکومت کو ڈیڑھ سال مکمل ہوگیا ہے لیکن حکمرانوں کے خلاف کرپشن کے حوالے سے نیب نے کوئی کارروائی شروع نہیں کی۔ چیئرمین نیب جو قابل احترام ہے صرف باتیں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہیں باتوں سے آگے بھی کچھ کرنا ہوگا۔ صرف باتوں سے کام نہیں چلے گا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر گلبرگ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اب تک احتساب پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوا ہے اور اب جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنمائوں کا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ اب زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ تمہارے مظالم ہمیں زیادہ دیر نہیں روک سکے گے۔ ہم بھی گرفتاری کیلئے تیار ہیں لیکن ہمیں ملک کی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی وقت آنے والا ہے کہ پاکستان کے عوام تمہیں بھگانے کیلئے تمہارے پیچھے ہونگے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسیحی عوام کے لئے خوشی کا دن ہے سابق وزیراعظم نواز شریف ڈرنے والے نہیں اگر وہ ڈرنے والے ہوتے تو پاکستان واپس نہ آتے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم اپنے مشن میں کامیاب ہونگے۔ کیونکہ نواز شریف کا دل اور جان پاکستان میں ہے۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…