گرفتار افراد کی رہائی پر وزیر اعظم اور کابینہ کو تشویش ،اگر جرم ثابت نہیں  کر سکتا تو پکڑتا کیوں ہے ؟ لوگ اگر رہا ہو رہے ہیں تو ذمہ دار کون ہے؟ بڑا دعویٰ

25  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ لوگ پکڑے جا رہے ہیں اور چھوٹ رہے ہیں جس کا ملبہ حکومت پر گر رہا ہے جس پر عمران خان اور کابینہ کو تشویش ہے،نواز شریف کے بھی بیرون ملک 4 ہفتے پورے ہو گئے وہ بھی اب وطن واپس آ جائیں۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اگر جرم ثابت نہیں کر سکتا تو پکڑتا کیوں ہے ؟ لوگ اگر رہا ہو رہے ہیں تو اس کی ذمہ دار نیب ہی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا ابھی ٹرائل شروع نہیں ہوا انہیں ضمانت ملی ہے وہ بری نہیں ہوئے تاہم ان کے بارے میں شہریار آفریدی ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ نیب کسی کو گرفتار کرتی ہے تو انہیں جرم بھی ثابت کرنا چاہیے اور ریفرنس پیش کرنا چاہیے۔ نیب کی غلطی پر سوال حکومت پر اٹھتے ہیں لیکن نیب حکومت کے کہنے پر گرفتاری نہیں کرتی جبکہ نیب چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے تعینات کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کر دی گئی ہے کیونکہ وہ ایک سزا یافتہ ہیں اور انہیں باہر کیوں جانے دیا جائے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھی بیرون ملک 4 ہفتے پورے ہو گئے وہ بھی اب وطن واپس آ جائیں۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…