اسٹیون اسمتھ پوزیشن پانے والے دوسرے کم عمر بیٹسمین

16  جون‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ بھی جاری کردی جس میں آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیون اسمتھ عالمی درجہ بندی میں تین درجے ترقی کی بدولت پہلی مرتبہ عالمی نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔وہ گزشتہ چھ ٹیسٹ میچوں میں پانچ سنچریاں بنا کر اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں۔ اسٹیون اسمتھ سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے بعد سب سے نوجوان کرکٹر ہیں جنہوں نے آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سچن ٹنڈولکر نے 1999ئ میں25سال اور 279دن میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ اسٹیون اسمتھ26سا ل اوربارہ دن میں یہ منصب پانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے سری لنکا کے وکٹ کیپر بیٹسمین کمار سنگاکار ا کوبھی ایک درجہ نیچے دھکیل دیا جو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی سے دوبارہ اپنی پوزیشن حاصل کرسکتے ہیں۔ابتدائی بیٹسمینوں میں پاکستان کے یونس خان چھٹے پر برقرار ہیں جبکہ کپتان مصباح الحق دودرجے بہتری سے نویں نمبر پر آگئے۔ سرفراز احمد کی ایک درجہ تنزلی سے 21ویں پوزیشن ہوگئی۔ اظہر علی اوراسد شفیق بالتر تیب13ویں اور 19 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے اجنکیا رہانے چار درجے بہتری سے 22ویں نمبر پر فائز ہوگئے۔ مرلی وجے نے تین درجے ترقی کر کے ٹاپ ٹوئنٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ شیکھر دھون15درجے ترقی سے 45ویں پوزیشن پر آگئے۔ بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کی تین درجے تنزلی سے 48ویں پوزیشن ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے جرمین بلیک ووڈ پانچ درجے ترقی کی بدولت 38ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ڈیرن براوو کاایک درجہ گھٹ گیا ،وہ31ویں نمبر پر آگئے۔ کریگ برتھ ویٹ کو آٹھ درجے تنزلی سے 44ویں نمبر پر جانا پڑا۔ آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک ایک درجہ ترقی سے 14ویں پوزیشن پر آگئے۔ ڈیوڈ وارنر ایک درجہ تنزلی سے 10ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقہ کے ابراہام ڈی ویلیئرز ایک درجہ کم ہونے سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔ ہاشم آملا کوبھی تنزلی سے چوتھے نمبر پر جانا پڑا۔بالنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ایک درجہ ترقی سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ابتدائی دس بالرز میں کوئی پاکستانی یا بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…