ملک میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

15  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد /کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک و سرد اور چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان کے اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات،صبح کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران پنجاب کے بعض علاقوں میں کْہر پڑنیکا بھی امکان ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں صبح سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں،شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ کی جانب سے ہلکی رفتار میں چلنے والی سرد ہواو?ں کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر گذشتہ روز کشمیر کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، چکوال، جہلم،سیالکوٹ، سوات، ہزارہ، پاراچناراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران مالم جبہ، مری، اسکردو اور بگروٹ میں برفباری بھی ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…