لاہور اورواہگہ کے درمیان جلو شٹل ٹرین چلانے کا  فیصلہ، شیخ رشید احمد نے بڑا اعلان کر دیا  

10  دسمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے 14 دسمبر 2019 سے لاہور اورواہگہ کے درمیان جلو شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاہے۔یہ ٹرین آخری بار 1997 میں بند ہوئی تھی۔ جلو شٹل ٹرین لاہور سے واہگہ کے درمیان دن میں تین مرتبہ چلاکرے گی،14 دسمبر کو دوپہر 1 بجے لاہورریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کریں گے۔

یہ ٹرین صبح 5 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر 5 بجکر 12 منٹ پر مغلپورہ ، 5 بجکر 24 منٹ ہربنس پورہ ، 5 بجکر 35 منٹ پر جلو پارک ، 5 بجکر 46منٹ جلو سے ہوتی ہوئی 6 بجے واہگہ بارڈر ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ اسی طرح واہگہ سے یہ ٹرین صبح6بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر 6 بجکر 55 جلو، 7بجکر6 منٹ پر جلو پارک ، 7 بجکر 17 منٹ پر ہربنس پورہ ، 7 بجکر 28 منٹ مغلپورہ اور 7بجکر 45 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔جبکہ دوسرے چکر میں 11 بجے لاہور سے روانہ ہوکر 11 بجکر 12 منٹ پر مغلپورہ، 11 بجکر 24 منٹ پر ہربنس پورہ ، 11 بجکر 35 منٹ پر جلو پارک، 11 بجکر 46 منٹ پر جلواور دوپہر 12 بجے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ اسی طرح واہگہ سے یہ ٹرین 1 بجے روانہ ہوکر1 بجکر 10منٹ پر جلو، 1 بجکر 21منٹ پرجلو پارک، 1 بجکر 32منٹ پرہربنس پورہ ، 1 بجکر43منٹ پرمغلپورہ اور دوپہر 2 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ جبکہ جلو شٹل ٹرین اپنے تیسرے روانڈ کے لیے سہ پہر 4 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوکر 4 بجکر 27 منٹ پر مغلپورہ 4 بجکر 39 منٹ ہربنس پورہ ، 4 بجکر 50منٹ پر جلوپارک، 5 بجکر 1 منٹ پر جلو اور 5 بجکر 15 منٹ پر واہگہ پہنچے گی۔ اسی طرح واہگہ سے تیسرے اور آخری رئوانڈ کے لیے یہ ٹرین واہگہ سے روانہ ہوکر 6 بجکر 10 منٹ پر جلو ،6بجکر 21 منٹ پر جلوپارک، 6بجکر 32منٹ پر ہربنس پورہ ، 6بجکر 43 منٹ پر مغلپورہ اور شام 7 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…