آئندہ برس 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت ہوگی،اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کردیا

12  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آئندہ برس 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت پڑے گی۔غیر ملکی ٹیبلائیڈ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے کے ذیلی ادارے گلوبل ہیومینٹیریئن اوور ویونے کہاہے کہ ہنگامی بنیادوں پر جن چیزوں کی امداد کی ضرورت ہوگی۔ ان میں غذا، صحت کی سہولت اور پناہ گاہیں شامل ہیں۔

یو این ایمرجنسی ریلیف کا آرڈینیٹر مارک لو کک کے مطابق موجودہ دور میں اب 16 کروڑ 80 لاکھ انسانوں کو مدد کی ضرورت ہوگی جس جدید دور میں ان ضرورت مندوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعات زیادہ وسیع ہونے کے ساتھ ساتھ شدید ہوتے جارہے ہیں، لہذا لوگوں کی ضرورتوں کی جانب بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں متنبہ کیا گیا کہ دنیا میں ہر 45 میں سے ایک شخص عالمی تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے متاثر ہے۔اقوام متحدہ نے اپیل کی ہے کہ آئندہ برس لوگوں کی معاونت کے لیے انہیں 28 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ضرورت پڑے گی جن سے ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جنہیں ہنگامی مدد کی ضرورت ہوگی۔علاوہ ازیں عالمی ادارے نے یمن اور شام جیسے ممالک میں جنگوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید 3 ارب ڈالر کی امداد پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران شام اور یمن میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے فنڈنگ کا تقریبا 42 فیصد حصہ ان ممالک میں خرچ ہوا۔جنوبی امریکی ملک وینیزویلا وہ ملک ہے جہاں گزشتہ سال کے دوران بحران کی وجہ سے ضروریات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے رواں سال کے دوران جنوبی امریکی ملک کے لیے تقریبا 74 کروڑ ڈالر جمع کیے لیکن اس کی خراب معاشی اور سیاسی حالت کی وجہ سے ضرورت ایک ارب 35 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔رپورٹ میں ادارے نے اپنے کام میں پیش آنے والے مسائل کا تذکرہ بھی کیا اور بتایا کہ 2019 کے دوران شورش زدہ علاقوں میں رضاکاروں پر 825 حملے ہوئے جن میں 171 افراد مارے گئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…