وزیر اعظم اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابط، دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت کی گئی۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے،

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کے امور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں مغوی پروفیسرز کی بازیابی انتہائی مثبت ہے، مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، پاکستانیوں کو اس پر خوشی ہے کہ وہ محفوظ اور آزاد ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مثبت عمل میں پاکستان کی سہولت کاری کے لیے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے پر امن اور مستحکم افغانستان کے لئے افغانستان میں امن و مصالحتی عمل میں پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد کشمیری شہریوں کے محاصرے کو 100 روز سے بھی زیادہ گزر گئے ہیں۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حوالے سے سرگرمیوں اور مصالحتی پیشکش کی تعریف کی اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ نیویارک اور واشنگٹن میں گزشتہ ملاقاتوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور کثیر الجہتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی قریبی رابطہ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…