رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی، اب کی بار کیا کچھ کیا اور کہا؟9منٹ کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں

14  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رابی پیر زادہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ذاتی ویڈیوز لیک ہونےکے بعد پہلی بار کھل کر اس معاملے پر بات کی ،تقریباً 9 منٹ دورانیے کی ویڈیو میں رابی پیرزادہ سیاہ لباس اور پردے میں دکھائی دیں۔

ویڈیو کے دوران بات کرتے ہوئے وہ متعدد بار اشکبار ہوتے ہوئے دکھائی دیں۔رابی پیرزادہ نے ویڈیو کے آغاز میں ہی اسلامی تعلیمات کا ذکر کیا اور مداحوں کو مشکلات میں خدا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔رابی پیرزادہ نے ویڈیو میں بتایا کہ جب ان کی ذاتی ویڈیوز کو لیک کیا گیا تو لوگوں نے ان کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کیں اور انہیں جہاں نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی، وہیں کئی افراد نے ان کا ساتھ بھی دیا۔ جب ان کی ویڈیوز لیک کی گئیں تو کئی خواتین نےان سے رابطہ کرکے ان کے حق میں مظاہرے شروع کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ کوئی بھی آپ کے خلاف کچھ نہیں بولے گا۔انہیں ’’می ٹو مہم‘ ‘کی طرح’ ’میرا جسم میری مرضی‘ ‘کے تحت مہم چلانے کے لیے بھی اکسایا گیا، تاہم وہ یہ سب نہیں کرنا چاہتیں کیوں کہ ان کا جسم ان کے پیدا کرنے والے کی مرضی ہے۔رابی پیرزادہ نے مزید بتایا کہ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد انہیں متعدد ٹی وی ڈراموں، فیسٹیول اور اشتہارات میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 2 ہفتوں میں سماج کا برا چہرا بھی دیکھا اور انہیں لوگوں کی اچھائی بھی دیکھی۔ویڈیو میں بات کرنےکے دوران رابی پیرزادہ متعدد بار اشکبار ہوئیں اور کہا کہ لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔

تاہم منافق لوگ اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ویڈیو لیک ہونے کے بعد ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، ساتھ ہی کہا گیا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کی مخالفت پر نشانہ بنایا گیا تھا۔رابی پیرزادہ کے مطابق کچھ افراد نے ان کی ویڈیوز لیک ہونے پر فوج کو بھی ملوث قرار دینے کی کوشش کی اور ان پر طرح طرح کی تہمتیں لگائی گئیں۔ویڈیو کے آخر میں رابی پیرزادہ نے نئی زندگی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ صوفیانہ کلام گانے اور نعت خوانی کی طرف جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ان کی بقیہ زندگی اچھی گزرے اور انہیں اپنی حقیقی و آخری زندگی سنوارنے کا موقع ملے۔آئیے آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…