ترک صدر کی ایک بار پھر یورپ کوپناہ گزین کارڈ کے ذریعے دھمکی

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

بڈاپسٹ (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھر یورپی یونین کو پناہ گزین کارڈ کی دھمکی دی ہے اورکہاہے کہ اگر یورپ کی طرف سے ترکی کو پناہ گزینوں کے حوالے سے مدد فراہم نہ کی گئی تو وہ پناہ گزینوں کے سمندر کو یورپ کے لیے کھول دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بڈاپسٹ میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب

کرتے ہوئے اردوآن نے کہا کہ ان کا ملک اس وقت پناہ گزینوں کے لیے یورپ جانے والے راستے کھول دے گا جب اسے یوروپی یونین کی طرف سے بھرپور تعاون حاصل نہیں ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس بوجھ کو عرصے تک برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہے ہمیں تعاون ملے یا نہ ملے ، ہم مہمانوں کی مدد کرتے رہیں گے لیکن اگریورپ ہماری مدد نہیں کرتا تو ہمیں دروازے کھولنا پڑیں گے۔طیب ایردوآن نے کہا کہ اگر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے ، جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ہمارے پاس دروازے کھولنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ اگر ہم پناہ گزینوں کے لیے دروازے کھولیں تو یہ واضح ہوجائے گا کہ ان کی منزل کہاں ہوگی۔ ہم شمالی شام میں جو محفوظ زون قائم کرنا چاہتے ہیں اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہمارے علاقے میں موجود مہاجرین وطن واپس جائیں۔تْرک صدر نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ شام میں سیف زون کے قیام کے منصوبے کے لیے مزید مالی مدد فراہم کریں تاکہ شامی پناہ گزینوں کو وہاں پر منتقل کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…