بھارت، بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں نچلی ذاتوں کےافرادکی انٹری بند

13  جون‬‮  2015

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت میں ہونے والے بیڈمنٹن کے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے برہمن ہونا لازمی قرار دے کر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھشتری ،شودر اور دیگر نچلی ذاتوں کے افراد کی انٹری بندکردی گئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق زندگی کے ہر شعبے میں تفریق رکھنے والے بھارت نے کھیلوں کے میدان کو بھی نہ چھوڑا اوروہاں کھیلوں میں بھی نسل پرستی گھس آئی ریاست کرناٹکا کے شہر بیلا گوی میں ایک فانڈیشن کی جانب سے ہونے والے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے لیے اینٹریز جمع کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کا فوکس کرناٹکا ، مہاراشٹرا اور گوا کے بیڈمنٹن پلئیرز ہیں اور وہ بھی صرف برہمن۔ اس تفریق پر بھارتی جنتا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ اوپن ایونٹ ہے تو پھر تفریق اور ذاتوں کی درجہ بندی کیوں ہے جب کہ ایونٹ آرگنائزرز کہتے ہیں کہ یہ کمیونٹی ایونٹ ہے، جس میں صرف برہمنوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے، اس حوالے سے کرناٹاٹکا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ اگر یہ کمیونٹی ایونٹ ہے تو ٹھیک ہے لیکن ایسوسی ایشن اس ایونٹ کو recognize نہیں کرے گی۔ کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا تفرقانہ رویہ دیکھ کر کہا جارہا ہے کہ اپنی ہی ذاتوں میں تقسیم کا قائل بھارت، کسی اور کمیونٹی یا مذہب کو جمہوریت کا کیا حق دے گا؟



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…