چین پی ٹی آئی حکومت پر شک کرنے لگا، عمران خان کے اوپر سب سے بڑا اعتراضات سامنے آگئے

23  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار سلیم صافی اپنے آج کے کالم ’’گڈ اور بیڈ سیاستدان‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔چینی حکومت پی ٹی آئی کی قیادت سے چار وجوہات کی بنا پر شاکی تھی۔ اول اس بنیاد پر کہ عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے شہری ہیں۔

دوم اس بنیاد پر کہ نواز شریف اور بالخصوص شہباز شریف ان کے فیورٹ تھے کیونکہ انہوں نے سی پیک پر ویسے کیا جیسے چینیوں نے چاہا۔سوم اس بنیاد پر کہ چینی صدر کو سی پیک کے حوالے سے انتہائی اہم دورہ پاکستان پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا تھا اور چہارم اس بنیاد پر کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور پختونخوا کی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کی دشمنی میں سی پیک کے حوالے سے چینیوں کے لئے ناپسندیدہ رویہ اختیار کیا تھا۔انتخابات کے بعد بڑی مشکل سے ان کے چین کے ساتھ تعلقات استوار کئے گئے لیکن ان کے وزرا کے بیانات اور رویے سے چین بدظن ہوگیا۔ دوبارہ چین کے ساتھ وعدے وعید ہوئے لیکن درمیان میں آئی ایم ایف آٹپکا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران امریکہ اور آئی ایم ایف کا مطالبہ رہا کہ سی پیک کے معاہدوں کی تفصیلات اس کے ساتھ شیئر کی جائیں۔اب آئی ایم ایف کے نمائندے وزیر خزانہ بنے اور آئی ایم ایف ہی کے نمائندے چیئرمین ایف بی آر بنے۔ یہی وجہ ہے کہ سی پیک کے حوالے سے چین کا رویہ سرد مہری کا شکار ہوگیا ہے لیکن عمران خان صاحب پھر بھی زندہ باد ہیں کیونکہ وہ گڈ سیاستدان ہیں اور باقی بیڈ سیاستدان ہیں۔وہ پھر بھی محب وطن ہیں لیکن زرداری اورنواز شریف خاکم بدہن مودی کے یار ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…