سرجیکل سٹرائیکس کے مضحکہ خیز دعوے،بھارتی سیاستدانوں نے اپنے آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے،شدید شرمندگی کا سامنا

21  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے۔کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کا ایک معمول بن گیا ہے،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔انہوں نے کہا کہ دیگر اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے آزاد کشمیر میں تین دہشتگرد کیمپ تباہ کر نے اوردس پاکستانی جوانوں کو شہید کرنے کا دعو ٰی کیا تھا۔بھارتی آرمی چیف کے دعوے کو ڈی جی آئی ایس پی آ ر نے مسترد کر دیا تھا۔پاکستان پی 5ممالک کے سفارت کاروں کو علاقے میں لے جانے کی دعوت دے چکا ہے۔بھارت کو اپنے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کیلئے خود علاقے میں لے جانے کی پیشکش بھی کی جاچکی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات کے سلسلے میں ہریانہ میں پولنگ ہونا ہے۔اس سے قبل بھی بھارت پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کے بعد شدید شرمندگی کا سامنا کرچکاہے، جس میں ناکام حملے میں بھارتی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ کی گرفتاری بھی شامل ہے۔  بھارتی سیاستدانوں نے اپنے ہی آرمی چیف کے دعوے پر سوال اٹھا دیئے۔کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا ہے کہ مودی سرکا ر کے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے انتخابات میں ہی نظر آتے ہیں،لگتا ہے اب سرجیکل سٹرائیکس پر ہی راج نیتی چلے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کانگریس لیڈر اکلیش سنگھ نے کہا کہ سرجیکل سٹرائیکس ہمیشہ انتخابات سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں؟۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…