موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی

18  اکتوبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے چہلم امام حسین کے پیش نظر صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چہلم امام حسین پر امن و امان قائم کرنے کے لیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے بعد اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی ہوگی، جبکہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔محکمہ سندھ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 20 اکتوبر کی رات 12 بجے

سے صوبے بھر میں چوبیس گھنٹے تک ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچے، بزرگ، صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ ڈبل سواری پر پابندی اور دفعہ 144 لگانے کا مقصد سیکیورٹی انتظامات کو مزید مثر بنانا ہے۔یاد رہے کہ اتوار 20 اکتوبر کو ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، اس ضمن میں پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس اور مجالس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…