’’رافیل ہو یا کوئی اور، پاکستان اپنا دفاع جانتا ہے‘‘ بھارت کو دو ٹوک پیغام پہنچا دیاگیا

10  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ رافیل ہو یا کوئی اور ، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔ راہداری وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر کھولی جائے گی، سارک کی بین الاوزراتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ایجنڈا آئٹم سات پر اجلاس کے انعقاد پر اعتراض اٹھایا ۔

سارک سربراہ اجلاس کے حوالے سے تواریخ کا جائزہ لیا جا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ، کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے، عراق کے لئے زائرین کو ویزوں کے اجراء کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم کے دورہ چین میں چینی قیادت نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کہاکہ بھارت کی قابض فوجیوں نے اونتی پورہ کشمیر میں دو نوجوانوں کو شہید کیا اور ایک کو زخمی کیا،بھارت کی جانب سے کرفیو کو 66 دن ہو چکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،کشمیریوں کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں نہیں،عالمی دنیا کشمیر پر بول رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکا کے مستقبل کے صدارت کے تین امیدواروں نے اس پر بات کی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے چین کا دورہ کیا،وزیراعظم نے چین کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے صنعتکاروں سے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان چین تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ گوادر پروجیکٹ پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،دونوں ممالک نے گوادر کے دوسرے حصے کو اکنامک ترقی اور سوشل ترقی بڑھانے کا کہا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وزیراعظم نے چین کی قیادت کو آگاہ کیا،چینی قیادت نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت کے ڈپٹی ہائی ٰ کمشنر کو ک ٹرول لائن کی خلاف ورزی پر دفتر خارجہ طلب کیا گیاانہوں نے کہاکہ تین امریکی سینیٹروں نے بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز میں اپنی آوازیں شامل کیں۔

میجر جنرل عامر نے ایل او سی جی صورتحال پر بریفنگ دی،امریکی سینیٹروں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے ملتان کا دورہ بھی کیا ،انہوں نے بہاؤ دیں زکریا کے عرس کی تقریبات میں شرکت بھی کیں۔ترجمان نے وزیر اعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان نے چین کو جموں و کشمیر پر اپنے تحفظات سے بڑی آگاہ کیا،چین نے بتایا کہ وہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا گہرائی سے معائنہ کر رہے ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب اور ایرن کا دورہ زیر غور ہے۔

انہوں نے کہاکہ سارک کی بین الاوزراتی کونسل کے اجلاس میں بھارت نے ایجنڈا آئٹم سات پر اجلاس کے انعقاد پر اعتراض اٹھایا ، سارک سربراہ اجلاس کے حوالے سے تواریخ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کرتار پور راہداری پر سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی ہے،راہداری وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر کھولی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ عراق کے لئے زائرین کو ویزوں کے اجراء کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے آئی ایم کشمیر کی کالی پٹی پہن کر پریس بریفننگ دی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…