سیلکشن کمیٹی بابر اعظم کی طرح مجھے بھی وقت دیتی تو آج میں ٹیم کا ایک مستقل کھلاڑی ہوتا،سمیع اسلم

23  ستمبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سمیع اسلم نے کہا ہے کہ اگر سیلکشن کمیٹی بابر اعظم کی طرح مجھے بھی وقت دیتی تو آج میں ٹیم کا ایک مستقل کھلاڑی ہوتا۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ٹیسٹ میچز میں 9 نصف سینچریاں اور تین مرتبہ 90 پر آٹ ہوا ہوں۔

اگر سنچریاں اسکور کر لیتا تو آج میں ٹیم کا حصہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا بے حد افسوس ہے، کاش مجھے بھی بابراعظم کی طرح مزید وقت دیا جاتا۔قائداعظم ٹرافی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بڑے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا ہونا بہت ضروری ہے، مجھے خوشی ہے کہ پہلے میچ میں ہی میں نے ڈبل سنچری اسکور کی، میری نظریں ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین کھلاڑی بننے پر مرکوز ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورے سے قبل میری کوشش ہے کہ قائداعظم ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کا حصہ بن سکوں۔بلے بازی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں یہ تاثر قائم ہو چکا ہے کہ میں سست روی سے بلے بازی کرتا ہوں جبکہ ایسا نہیں ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں میری اوسط 50 سے اوپر اور اسڑائک ریٹ 90 کا ہے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی میری کارکردگی بہترین رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اپنی تکنیک پر بہت کام کیا ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی میچ میں بغیر آٹ ہوئے لمبی اننگز کھیلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…