پاکستان کے دھتکارے ہوئے مکی آرتھر کو نوکری مل گئی

19  ستمبر‬‮  2019

کرائسٹ چرچ( آن لائن )ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد فارغ کیے جانے والے پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو نیوزی لینڈ میں نئی مصروفیت مل گئی ہے۔ مکی آرتھر نیوزی لینڈ میں سپر سمیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی ٹیم سینٹرل سٹیج کی کوچنگ کریں گے، اپنے دور میں پاکستانی کرکٹرز کے بے پناہ ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی باتیں کرنے والے مکی آرتھر نے اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ کے گن گانا شروع کردیئے ہیں۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ کیویز کرکٹ کے حوالے

سے ہمیشہ پرجوش رہا ہوں، یہاں کا سسٹم بہترین ہے، چیمپئن سینٹر سٹیج کو اعزاز کے دفاع کے لئے تیار کروں گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں سمیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ دسمبر میں شروع ہونے سے قبل مکی آرتھر چارج سنبھال لیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ورلڈ کپ 2019 کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کے معاہدوں میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان سے واپس وطن لوٹ گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…