مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس، بھارت کو شکست،وہ خبر آہی گئی جس کا انتظارتھا‎

16  اگست‬‮  2019

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرہ میں ہوا، سلامتی کونسل کے خصوصی مشاورتی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے یہ اجلاس روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی اور مکمل ناکام ہوا، اجلاس میں اقوام متحدہ ملٹری آبزرور گروپ اور ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹکل افیئر نے بریفنگ دی، کونسل کی صوابدید ہے کہ پریس اسٹیٹمنٹ جاری کرے یا نہ کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہوئی تو اوپن بحث بھی ہو سکتی ہے، اس اجلاس کو کوئی ممبر ویٹو نہیں کرسکتا تھا۔سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعداقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں ہے،اجلاس سے ثابت ہوا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ آج کشمیری لوگوں کی آواز سنی گئی، کشمیریوں کی آواز ان کی سرزمین پر دبائی جا رہی ہے، پاکستان نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچا دی، چینی مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے،چین اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ کئی دہائیوں میں پہلا موقع ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے۔سلامتی کونسل کا یہ خصوصی اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر بلایا گیا ہے جس کے 5 مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…