ایران میں ایک ارب ڈالر فراڈ کے الزام میں یورپی شہری گرفتار

1  اگست‬‮  2019

تہران (این این آئی )ایران میں پولیس نے مقامی سرمایہ کار کے ساتھ مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر کا فراڈ کرنے کے الزام میں یورپی شہری کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیر حراست یورپی باشندے نے ایران کے ساتھ 2015 میں ہوئے عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے تحت ختم ہونے والی اقتصادی پابندیوں کے بعد زراعت میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی تھی۔ایرانی ٹی وی کے مطابق

فورس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد نوران نے بتایا کہ یورپی شہری 2015 سے شعبہ زراعت میں سرمایہ کاری کا دعویٰ کرتا رہا۔مقامی ٹی وی کے مطابق ملزم کے پاس سے جعلی دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ یورپی ملک سے تعلق رکھنے والا شخص پیشے کے اعتبار سے قصائی تھا اور وہ کوئی سرمایہ کار نہیں ہیں بلکہ وہ انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق مذکورہ ملزم اور اس کا یورپی ساتھی جنوبی خراسان سے گرفتار کرلیا گیا۔ایرانی حکام نے بتایا کہ دونوں یورپی شہریوں نے گلف ممالک میں ایرانی سفارت خانے میں خود کو سرمایہ کار ظاہر کیا تھا۔بعدازاں ایرانی حکام نے دونوں شہریوں کو صوبے خراسان میں متعارف کرایا اور ایک مقامی سرمایہ کار نے ان سے کاروباری معاملات طےکئے تھے۔پولیس چیف نے بتایا کہ ان ملزمان کے باعث ایرانی شراکت دار کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی سرمایہ کار نے دونوں یورپی باشندوں کی رہائش، صحت، کاروباری ٹکٹ سمیت عالی شان دفتر کی مد میں کم از کم 1 ارب ڈالر خرچ کئے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…