دہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کیلئے بل کا ڈرافٹ تیار،تفصیلات سامنے آگئیں

30  جولائی  2019

اسلام آباد(سی پی پی) دوہری شہریت کے حامل افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے پارلیمنٹ میں جلد بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو افراد انتخابات جیت جائیں گے انہیں حلف اٹھانے سے قبل اپنی غیر ملکی شہریت چھوڑنی پڑے گی۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ انہوں نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو متعدد بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے، اگر نسل نو امریکا اور یورپ میں خدمات انجام دے سکتے ہیں تو ہم ان کی قابلیت سے کیوں نہ فائدہ اٹھائیں۔دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت جمعے کے روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔آئینی ترمیم کے حوالے سے قانونی چارہ چوئی کی ابتدا کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔اجلاس کے دوران کابینہ کے اراکین کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینا ملک کے مفاد میں ہے۔وزیر اعظم نے اجلاس میں متعلقہ وزارتوں سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے لیے تجاویز پیش کرنے کا کہا۔اس فیصلے کے اطلاق کے بعد آئین کے آرٹیکل(63سی)میں ترمیم کی ضرورت ہوگی، جس میں لکھا ہے کہ کوئی مجلس شوری (پارلیمنٹ)کے رکن کے طور پر منتخب ہونے یا چنے جانے اور رکن رہنے کے لیے نا اہل ہوگا اگر وہ پاکستان کا شہری نہ رہے، یاکسی بیرونی ریاست کی شہریت حاصل کرے’۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…