معروف ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کی خرید و فروخت میں دھوکہ دہی کے الزامات،نیب حرکت میں آگیا،بڑے پیمانے پر تحقیقات کاآغاز

27  جولائی  2019

پشاور(آن لائن)  کامرہ ماڈل ٹاؤن، اٹک کے ما لکان و انتظامیہ و دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز ۔ چیئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن” احتساب سب کے لئے “کو عملی جامہ پہنانے کے لئے قومی احتساب بیورو کوشاں ہے، اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے کامرہ ما ڈل ٹاؤن اٹک کے مالکان، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سوسائٹی ہذا میں پلاٹ کی خرید و فروخت میں عوامی دھوکہ دہی کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیاہے۔ تمام متاثرہ افراد جو کہ مذکورہ ہ

اؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے حصول کے لیے اپنی رقوم جمع کروا چکے ہیں اور انہیں ابھی تک پلاٹ یا رقم واپس نہیں ملی وہ افراد اپنی شکایات ادارہ ہذا کی ویب سائٹ (www.nab.gov.pk) پر دئیے گئے پر وفا رمہ کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر، (کوارڈنیشن) انوسٹی گیشن ونگ 3، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس، بلاکIII-، فیز V- حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران مورخہ19 اگست 2019تک جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے متعلقہ فون نمبر091-9217554 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…