پاکستان کا بجٹ اپنی ساکھ کھو چکا، وزارت خزانہ کی کارکردگی بدترین قرار، ورلڈ بینک کے حیرت انگیز انکشافات

26  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے بجٹ کی ساکھ مزید گرگئی ہے اور پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم بھی بگڑ چکا ہے۔عالمی بینک نے جون میں وزارت خزانہ کو اپنی پبلک ایکسپینڈیچر اینڈ فنانشل اکاؤنٹیبلٹی ( پی ای ایف اے) رپورٹ کا حتمی ڈرافٹ بھیج دیا تھا۔ رپورٹ میں مالی سال 2015-16 سے لے کر 2017-18 تک پاکستان کے پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم اور بجٹ کا معروضی جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ سے وزارت خزانہ کی انتہائی ناقص کارکردگی کا اظہار ہوتا ہے جو اپنی ذمے داریاں نبھانے میں ناکام رہی اور اس نے مالیاتی

قوانین کی خلاف ورزیاں ہونے دیں۔ وزارت خزانہ کی طرف سے رپورٹ میں نرمی کرنے کے لیے ورلڈ بینک پر دباؤ تھا مگر عالمی ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عالمی بینک کی جانب سے یہ رپورٹ فائنل تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے مختلف شعبے ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہراتے رہے مگر اس ضمن میں اب تک کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ جب حالیہ رپورٹ کا موازنہ 2012 میں عالمی بینک کی جانب سے کیے گئے اسی نوع کے جائزے سے کیا گیا تو پتا چلا کہ تمام اشاریے اور 7 کلیدی ستون زوال کا شکار تھے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…