انضمام الحق کا دور پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تباہی کا پیغام لایا

18  جولائی  2019

لاہور (آن لائن) انضمام الحق کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار ہوئی، ٹیم نمبرون سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔انضمام الحق جب چیف سلیکٹر بنے توقومی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون تھی لیکن بعدازں پے درپے شکستوں کی وجہ سے ساتویں پوزیشن تک جا پہنچی،ان کے دور میں پاکستان نے 28ٹیسٹ میچز کھیلے، 10جیتے اور 17میں مات ہوئی، ایک مقابلہ ڈرا ہوا،ون ڈے میں گرین شرٹس نے 68میچز میں سے 32جیتے اور 34 میں ناکامی ہوئی، 2مقابلے بے نتیجہ رہے،ان میں سے بھی بیشتر فتوحات زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان جیسی کمزور ٹیموں کیخلاف تھیں۔

اس دوران پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی2017ءجیتی،ایشیاء کپ اور ورلڈکپ میں کارکردگی ناقص رہی،بھارت کے ہاتھوں 4میچز میں شکست ہوئی۔2016ء میں نویں پوزیشن کی حامل پاکستان ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم نے 37میچز میں سے 30جیتے اور 7 میں ناکامی ہوئی۔انضمام الحق کے دور میں تیسری سے پہلی پوزیشن کا سفر طے ہوا،انضمام الحق کی بطور چیف سلیکٹر آخری ذمہ داری ورلڈ کپ کے لیے سلیکشن تھی، منتخب کردہ ٹیم سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکی۔ پاکستان نے 5 میچز جیتے، 3میں شکست ہوئی اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…