آ ئی سی سی رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی اونچی اڑان، قومی بلے باز بابر اعظم  تیسری پوزیشن پر آ گئے

7  جولائی  2019

دبئی(آن لائن) ورلڈ کپ 2019 میں گروپ میچز کے اختتام پر آئی  سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ حالیہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بیٹسمینوں کی رینکنگ میں 4 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے

جب کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق تین درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بولرز کی رینکنگ کی بات کی جائے تو فاسٹ بولر محمد عامر حالیہ ورلڈ کپ میں 17 وکٹیں لے کر 28 درجہ بہتری کے بعد 12 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی 34 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمپر پر پہنچ گئے۔بیٹسمینوں کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی دونوں پوزیشنز پر بھارتی کھلاڑیوں کا قبضہ ہے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 891 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ رواں ورلڈ کپ میں 5 سنچریاں اسکور کرنے والے روہت شرما صرف 5 پوائنٹس کی کمی سے دوسرے نمبر پر ہیں۔بولرز کی فہرست میں بھارت کے ہی جسپریت بھمراہ  پہلے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔اگر آل راؤنڈرز کی ون ڈے رینکنگ کی بات کی جائے تو بنگلا دیش کے شکیب الحسن بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار پرفارمنس کے بعد بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس 9 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ حالیہ ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ ترقی ہوئی ہے، قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بیٹسمینوں کی رینکنگ میں 4 درجے بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے جب کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق تین درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…