انتظار کی گھڑیاں ختم، مون سون کی بارشوں کا آغاز، محکمہ موسمیات نے بالآخر وہ خبر سنا ہی دی جس کا سب کو انتظار تھا

7  جولائی  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، مون سون کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو رہاہے جس سے پیر سے لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو جائے گا اور شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواوں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزآندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جبکہ اگلے ہفتے سے مون سون ہواؤں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر میں کہیں کہیں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا،مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی ائی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں گردآلودہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…