سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم آج 49 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

3  جون‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک ) کرکٹ کی دنیا میں اپنی ریورس سوئنگ سے تہلکہ مچانے والے سابق قومی کپتان وسیم اکرم آج اپنی انچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ریورس سوئنگ اور سیم باو¿لنگ کے ماہر لیجنڈ وسیم اکرم آج اپنی انچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ فاسٹ باو¿لنگ کے شعبہ میں پوری دنیا ان کی صلاحیتوں کی معترف ہے۔ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت میں بھی ان کی شاندار باو¿لنگ کا بڑا ہاتھ ہے۔ سابق قومی پیسر نے اپنے کیرئیر کا آغاز نومبر 1984 میں فیصل آباد کے مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف کیا ، انہوں نے اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 356 ون ڈے کھیل کر 502 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ سٹار کرکٹر نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں ، یوں وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باو¿لر بھی ہیں۔ سابق قومی فاسٹ باو¿لر اپنی ریورس سوئنگ سے حریف ٹیم کو پریشان تو کرتے ہی تھے لیکن بیٹنگ کے شعبے میں ابھی ان کو زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 257 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ، پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر کا تابناک کیرئیر 2003 کے ورلڈ کپ کے بعد اختتام پذیر ہوا لیکن شائقین کرکٹ کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…