غیرقانونی اثاثوں کی تحقیقات: نیب کا پیپلزپارٹی کے اہم رہنما کوحراست میں لینے کا فیصلہ

21  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی) نیب حکام نے غیرقانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات کے لئے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کوجیل سے حراست میں لینے کا فیصلہ کر لیا، نیب شرجیل میمن کو حراست میں لینے کی اجازت کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، نیب حکام نے شرجیل میمن کیخلاف غیرقانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اور ان کو جیل سے حراست میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام کی شرجیل انعام میمن کو دوبارہ حراست میں لینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے کہا کہ شرجیل میمن کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اثاثوں سے متعلق تحقیقات کے لیے شرجیل میمن کی حراست ضروری ہے۔نیب حکام نے بتایا کہ شرجیل انعام میمن سینٹرل جیل میں ہے، حراست کی این او سی دی جائے۔نیب ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شرجیل میمن کے پی اے اظہار حسین کو گرفتار کیا گیا، اظہار حسین کے بیان کی روشنی میں شرجیل میمن سے تحقیقات مطلوب ہیں۔عدالت نے شرجیل میمن کی دوبارہ نیب حوالگی کی درخواست پر سماعت ہفتہ تک ملتوی کردی، عدالت نے ریماکس دیئے دونوں اطراف کے وکلا کو سن پر فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیس میں اہم انکشافات ہوئے تھے اور ان کے اثاثوں کی اصل تفصیل سامنے آ گئی تھیں، رپورٹ کے مطابق 2011-18 تک ٹیکس کی مد میں 22 کروڑ 64 لاکھ 61 ہزار 991 روپے آمدن ظاہر کی گئی تھی، اور ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن 28 کروڑ 94 لاکھ 94 ہزار 591 روپے ظاہر کی گئی۔نیب کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے مطابق خاندان کی آمدن، جائیداد اور اثاثہ جات کی کل مالیت میں بڑا فرق پایا گیا ہے، شرجیل میمن کی اصل انکم 1 ارب 71 کروڑ 53 لاکھ 60 ہزار 700 روپے ہے، اصل اور ظاہری مالیت میں 1 ارب 42 کروڑ 58 لاکھ 66 ہزار 109 روپے کا بڑا فرق نکل آیا ہے،

تحقیقات میں ملزم پر بد عنوانی اور کرپشن میں مسلسل ملوث ہونا پایا گیا۔نیب کا کہناتھا ملزم شرجیل میمن کے خلاف نیب کی دفعہ سیکشن 9 اے وی 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔بتایا گیا کہ ملزم شرجیل میمن کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثہ جات ہیں، سابق وزیر دبئی میں کئی فلیٹس اور ولاز کا بھی مالک ہے، ملزم انٹرنیشنل گلف گروپ میں کاروباری شراکت بھی رکھتا ہے، نیب نے کہا کہ ملزم کے خلاف تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…