وزیر اعظم عمران خان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ نظر انداز کیوں کیا؟قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مشکل میں پڑ گئے

16  جون‬‮  2019

مانچسٹر (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے وزیر اعظم عمران خان کا پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ نظر انداز کر دیا۔ اتوار کو ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ورلڈ کپ 1992ء کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ سرفراز احمد ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح

دیں۔میچ شروع ہونے سے آدھ گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد میچ کا ٹاس جیتنے میں کامیاب بھی رہے تاہم انہو ں نے وزیر اعظم عمران خان کے مشورے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے بھی وزیر اعظم کے مشورے کو نظر انداز کر نے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے مشورے کے باوجود سرفراز نے بیٹنگ نہ کرکے غلطی کی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…